نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) وزیر فولاد کماراسوامی نے ہند۔ متحدہ عرب امارات سی ای پی اے فریم ورک کے تحت باہمی صنعتی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے اعلی سطح کے اشتراک کے تحت یو اے ای کے وزیراقتصادیات عبداللہ بن توق الماری سے ملاقات کی۔ تجارتی توسیع ، وسائل کی حفاظت اور اسٹیل اور ایلومینیم میں باہمی تعاون پر مبنی اختراعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان مضبوط عالمی صنعتی شراکت داری قائم کر رہا ہے ، جو لچکدار ، وسائل سے محفوظ اور اختراع پر مبنی ہے ۔