ہند۔امریکہ شراکت داری کی بنیاد عوام سے عوام کا رابطہ

   

نئی دہلی ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات دن بہ دن مستحکم ہوتے جارہے ہیں ۔ دونوں کی شراکت داری کا سنگ بنیاد عوام کے عوام سے روابط ہیں جو دن بہ دن دونوں ممالک کے تعلقات کو زیادہ مستحکم بنارہے ہیں ۔ امریکی سفیر برائے ہند کینیتھ جیسٹرنے آج تہذیبی سفارت کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی سرکاری قیامگاہ پر کیا ۔ جیسٹر نے ہندوستانی تہذیبی جوش و ولولے کو جو روس ویلٹ ہاؤز میں پایا جاتاہے بھرپور ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات زیادہ مستحکم ہوگئے ہیں ۔ آج ہم کئی مسائل پر اپنے تعاون کو توسیع دے رہے ہیں ۔ تین رقص کے مظاہرے بھی پیش کئے گئے جن سے تقریباً دو لاکھ ہندوستانی نژاد افراد امریکہ کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میںزیر تعلیم ہیں اور سابق طلبہ کی تعداد 20ہزار ہے۔