ہند۔نیوزی لینڈ فائنل مقررہ وقت پر ہوگا:آئی سی سی

   

لندن ۔برطانیہ کی طرف سے ہندوستان کو ریڈ لسٹ (سفری پابندی) میں ڈالنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے متعلق بیان جاری کردیا ہے اور کہا کہ فائنل اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ہندوستان کو ریڈلسٹ میں شامل کے اثرات پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔آئی سی سی کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور دیگر بورڈز نے محفوظ ماحول میں کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھ کر دکھائی ہیں۔آئی سی سی نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ورلڈ ٹسٹ چیمپین شپ کا فائنل منصوبہ کے مطابق جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل رواں سال ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میں کھیلا جائے گا۔