٭ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اکشیبر لال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت سرحدپار انسانی اسمگلنگ روکنے کے مقصد سے ہند۔ نیپال سرحد پر سکیورٹی حصاربندی کے امکانات پر غور کررہی ہے۔ اکشیبر نے کہاکہ ’’انسانی اسمگلنگ ایک انتہائی غیرانسانی جرم ہے جس پر سختی سے کنٹرول کیا جانا چاہئے ‘‘۔ اکشیبر لال نے جو بہرائچ کے رکن پارلیمنٹ ہیں کہا کہ حکومت کے علاوہ سماجی تنظیموں اور دفاعی فورسیس کو بھی اس مسئلہ سے نمٹنے مشترکہ طورپر کام کرنا چاہئے ۔