ممبئی۔ جیو سنیما نے چہارشنبہ کے دن ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیز 2023 کے ڈیجیٹل حقوق کے حصول کا اعلان کیا تاکہ ایک ماہ طویل سیریزکو راست نشرکیا جا سکے جس میں دو ٹسٹ، تین ونڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی مقابلے شامل ہیں۔تمام طرز کی کرکٹ کے دو طرفہ دورے کا آغاز 12 جولائی کو ڈومینیکا میں پہلا ٹسٹ اور دوسرا ٹسٹ ٹرینیڈاڈ میں ہوگا۔ ٹسٹ سیریز ہندوستان کی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2023-25سائیکل کا آغازہوگا۔ 3 میچوں کی ونڈے سیریز27 جولائی کو شروع ہوگی اور بارباڈوس اور ٹرینیڈاڈ میں کھیلی جائے گی۔ پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا مقابلہ مقابلہ3 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شروع ہوگا، اس کے بعد گیانا میں دو اورآخری دو میچ فلوریڈا، امریکہ میں ہوں گے۔ جیو سنیما نے ایک ہموار سلسلہ بندی کا تجربہ پیش کیا جس کے نتیجے میں حیران کن بینچ مارکس سامنے آئے جس کے بارے میں کبھی نہیں سنا گیا۔ ہم نے تکنیکی صلاحیت کی حدود کو آگے بڑھایا تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ کھیلوں کا ڈیجیٹل طور پر بہترین تجربہ کیا جاتا ہے۔ویاکوم 18 ۔ اسپورٹس ہیڈ آف اسٹریٹجی، پارٹنرشپ اور ایکوزیشن ہرش شریواستوا نے مزیدکہا ہے کہ ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیز 2023 کے ساتھ، ہم آگے بڑھیں گے اور اپنے ناظرین کو عالمی معیارکی خدمات پیشکش کریں گے۔