ہند۔پاک مقابلہ اب 14 اکٹوبر کو ہوگا

   

دبئی ۔ آئی سی سی کی جانب سے ونڈے ورلڈکپ کے شیڈول پر نظر ثانی کردی گئی اور نیاشیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہند۔پاک مقابلہ اب 15 اکٹوبر کے بجائے 14 اکٹوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نئے شیڈول میں 9مقابلوں کی تواریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں دہلی میں منعقدہ ہونے والے انگلینڈ اور افغانستان کے مقابلے میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے اور یہ مقابلہ 14 اکٹوبر کی بجائے 15 اکٹوبر کو کھیلا جائے گا ۔حیدرآباد میں منعقد ہونے والے مقابلے کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے جیسا کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مقابلے کو جو پہلے 12اکٹوبر کو ہونے والا تھا اسے اب 10 اکٹوبر کو منعقد کیا جارہاہے۔