ہند۔پاک مقابلے کی میزبانی یورپ نہیں کرے گا

   

میلبورن۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے واضح کیاکہ اگر اولمپک کوالیفائر میں ہند۔پاک مقابلہ ہوا تو میزبانی یورپ میں نہیں کی جائے گی۔ اگر ڈراز میں ہند۔پاک مقابلہ ہوا تو پھر پاکستان کو ہندوستان کا رخ کرنا پڑے گا جب کہ ایک خبر یہ تھی کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ایف آئی ایچ میچ کی میزبانی یورپ میں کرے گی لیکن اس نے واضح کیا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ڈراز میں سرفہرست 8 ٹیمیں خود سے کمتر درجہ والی ٹیموں کی میزبانی کریں گی۔