ہند۔چین افواج کے پیچھے ہٹنے کے معاملہ پر کانگریس کی تحریک التواء

   

نئی دہلی : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں تحریک التوائپیش کر کے ہندوستان اور چین کی افواج کے لداخ میں پیچھے ہٹنے کے معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں یہ اعلان کیے جانے کے بعد کہ لداخ میں ہندوستان اور چین کی افواج پیچھے ہٹنے پر رضامند ہو گئی ہیں۔آج صبح اس معاملہ پر کانگریس لیڈرا راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کر کے حکومت پر چین کے سامنے جھک جانے کا الزام عائد کیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چین کے سامنے جھک گیے اور ہندوستان کی سرزمین چین کو سونپ دی۔ انہں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس حرکت کو ہندوستان کا کوئی شہری کبھی برداشت نہیں کرے گا۔