ہنمکنڈہ اڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی کی رہائش گاہ اور دفاتر پر اے سی بی کے دھاوے

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہنمکنڈہ ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر اے سی بی عہدیداروں نے تلاشی کا آغاز کیا ۔ اے سی بی نے آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات کے بعد ایڈیشنل کلکٹر کے رہائش گاہوں اور دفاتر کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر کروڑہا روپئے کمائے ہیں ۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی اور ورنگل میں اے سی بی عہدیداروں نے 10 مقامات پر تلاشی لی ۔ ماضی میں ایک خانگی اسکول کی اجازت کیلئے رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ان کے اثاثوں کی نگرانی کرتے ہوئے اے سی بی نے بھاری مقدار میں غیر قانونی اثاثے ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ اس سلسلہ میں اے سی بی عہدیداروں نے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش