ہنمکنڈہ میں کل پانچواں دوبدو ملاقات پروگرام

   

تمام تیاریاں مکمل ، استفادہ کرنے سرپرستوں سے خواہش ، ڈاکٹر انیس صدیقی ، صدر میناریٹی انٹکچول فورم کی پریس کانفرنس
ورنگل /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹکچول فورم ادارہ سیاست کی جانب سے 6 اکٹوبر بروز اتوار منعقدہ دو بدو ملاقات پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر انیس صدیقی صدر میناریٹی انٹکچول فورم ورنگل نے مینار ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 6 اکٹوبر کو دوبدو ملاقات پروگرام بمقام برین اسٹار اسکول ( زکریا فنکشن ہال ) رائے پورہ ہنمکنڈہ میں صبح 10 تا 2 بجے دن زیر صدارت ڈاکٹر انیس صدیقی منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شاہد مسعود ریجنل ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ورنگل ، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ افتتاحی پروگرام اسکول گراؤنڈ فلور پر منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں اسکول کے فرسٹ فلور پر کونسلنگ سنٹر بنائے گئے ہیں ۔ وہاں پر رشتہ طئے کرنے کیلئے والدین و سرپرست کے استفادہ کی سہولت رہے گی ۔ شہر ورنگل میں میناریٹی انٹکچول فورم و ادارہ سیاست کی جانب سے پانچویں دو بدو ملاقات پروگرام ہے ۔ خواہشمند حضرات اپنے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتہ طئے کرنے کیلئے اپنے بچوں کے دو عدد پوسٹ کارڈ سائز فوٹو معہ بائیوڈاٹا ہیلپ لائین سنٹر پر جمع کرواسکتے ہیں ۔ یا پھر پروگرام کے دن رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں ۔ شہر ہی نہیں بلکہ اس کے اطراف و اکناف جہاں مسلمانوں کی آبادیاں ہیں ورنگل اربن ، ورنگل رورل ، جنگاؤں ، ملگ ، بھوپال پلی ، محبوب آباد اضلاع کے علاوہ منڈل جات میں بھی دو بدو ملاقات پروگرام کی تشہیر کی جاچکی ہے ۔ دسویں جماعت تا پوسٹ گریجویشن اور ساتھ ہی ایم بی بی ایس ، بی یو ایم ایس ، بی ایڈ ایم ایڈ اور دیگر تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے کونسلنگ رومس تیار کئے گئے ہیں۔جہاں پر فورم کے والینٹرس خدمات انجام دیں گے ۔ عقدثانی کیلئے علحدہ کاونٹر و کونسلنگ روم بنائے گئے ہیں جہاں پر نصرت جہاں ، سرتاج کی نگرانی میں خاتون والینٹرس رہیں گی ۔ اس موقع پر صدر فورم ڈاکٹر انیس صدیقی سکریٹری ایم اے حکیم قیومی ، ندیم بیگ ، مسعود مرزا محشر ، ایم اے نعیم جرنلسٹ ، معشوق ربانی پبلکیشن سکریٹری محمد شاہد موجود تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908763454/ 9849012987/ 9885374872 پر ربط پیدا کرسکتے ہںے ۔