محبوب نگر۔/12 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی شریمتی جانکی دھراوت نے صحافتی بیان میں بتایا کہ ہنومان جلوس کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس نے سخت حفاظتی انتظاماتک ئے ہیں۔ اہم چوراہوں پر پولیس پکٹس متعین کئے گئے ہیں۔ عہدیداروں کو مسلسل پٹرولنگ جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خصوصی نظر رکمانڈ کنٹرول سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جے پر سختی سے امتناع ہے کیونکہ ضعیف، مرض ، بچوں کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔ ریالی کے ہر شخص کو پرامن اور روادار ہونا چاہیئے۔ متنازعہ نعرے، تقاریر، گانوں پر پابندی عائد ہے تاکہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ آخر میں انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا ، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کسی بھی مسئلہ پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا 100 ڈائیل کرنے کا مشورہ دیا۔