ہنومان جینتی پر ریالی کی اجازت دینے پولیس کو ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے کمشنر پولیس حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون کو ہدایت دی ہے کہ 23 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر بجرنگ سینا کو ہنومان وجئے یاترا نکالنے کی اجازت دیں۔ بجرنگ سینا کے ریاستی صدر لکشمن راؤ نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے 100 موٹر سیکلوں کے ساتھ جلوس کی اجازت طلب کی ہے۔ یہ ریالی ہنومان ویام شالہ سے شروع ہوگی اور سلطان بازار، رام کورٹ اور نارائن گوڑہ سے گزر کر چکڑ پلی میں ختم ہوگی۔ ہنومان مندر سکندرآباد میں خصوصی پوجا کا اہتمام ہوگا۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے ریالی کی اجازت کے احکامات کے ساتھ درخواست گزاروں کو ڈی جے سسٹم کے استعمال اور کسی طرح کے سیاسی یا متنازعہ بیانات دینے پر پابندی عائد کی ہے ۔ شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔ 1