لندن ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان اور عالمی شہرت یافتہ اسپنر راشد خان کو کرکٹ کے نئے فارمٹ ہنڈریڈ (100) کیلئے آج منعقدہ کھلاڑیوں کی نیلامی میں سب سے پہلے منتخب کیا گیا لیکن ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے خطرناک بیٹسمین تصور کئے جانے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریس گیل کو کسی نے اپنی ٹیم میں منتخب نہیں کیا ہے جیسا کہ یہ ٹورنمنٹ آئندہ برس کے اوائل شروع ہورہا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں جو اب فی اننگز 100 گیندوں کی نئی کرکٹ کو متعارف کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس نے آئندہ برس پہلے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی نیلامی کی تھی جس میں 12.03 کی اوسط سے تاحال 81 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹوئنٹی 20 کے ماہر راشد کو سب سے پہلے منتخب کیا گیا۔ 21 سالہ اسپنر کو ٹرینٹ راکٹس نے اپنی ٹیم میں حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر اینڈرے رسل کو دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جنہیں ساوتھرن بیرو نے حاصل کیا جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے محدود اوورس کے کپتان آرون فنچ کو نارتن سوپر چارجس نے حاصل کیا۔ گیل جنہیں امید کی جارہی تھی کہ بھاری قیمت میں حاصل کیا جائے گا لیکن ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب اور مقررہ قیمت کی شرائط کی تکمیل میں ناکام ہونے کی وجہ سے 37 سالہ کھلاڑی آئندہ برس ہونے والے ٹورنمنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں لستھ ملنگا اور آفریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو بھی کسی نے حاصل نہیں کیا۔ انگلش ونڈے ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹورنمنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تیار کردہ نیلامی کے مسودہ سے پہلے ہی ٹیموں میں منتخب کرلیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کو ویلش فائر نے حاصل کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن اور جیسن رائے پہلے ہی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ مانچسٹر اورجینلس نے عمران طاہر کو حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے آل راونڈر میکس ویل لندن اسپرٹ ٹیم کے رکن بنے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے مرحلہ کی نیلامی میں توجہ کا مرکز رہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اور افغانستان کے بولر محمد نبی بھی اس دوران برمنگھم ٹیم کا حصہ بنے۔