نئی دہلی:سپریم کورٹ نے پیر کے روز اڈانی گروپ کے بارے میں ہنڈن برگ رپورٹ کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی دو مفاد عامہ کی درخواستوں پر کی سماعت کی۔ اس سماعت میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ سیبی اور دیگر ریگولیٹری ادارے اس طرح کے حالات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن اگر عدالت اپنی طرف سے کمیٹی تشکیل دیتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے مہتا سے کہا ہے کہ وہ بدھ تک بتائیں کہ کون کون کمیٹی میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ اس معاملے پر اگلی سماعت جمعہ کو ہوگی۔