ہنگامی حالات کیلئے موبائل فون صارفین کو ایمرجنسی الرٹ

   

نئی دہلی: ملک بھر میں آج جمعہ کی صبح بہت سے موبائل صارفین کو حکومت کی طرف سے شدید ہنگامی الرٹ موصول ہوا۔ یہ ملک کے نئے ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ٹسٹ کا حصہ تھا، جسے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ ٹسٹ پیغام کو ہندوستان بھر میں اسمارٹ فونز کے بے ترتیب (رینڈم) نمونوں پر بھیجا گیا تھا، اور اس کی وجہ سے صارفین کے فونز سے ایک زوردار بیپ نکلی اور ایک فلیش میسج ڈسپلے ہوا جس پر لکھا تھا کہ ایمرجنسی الرٹ: سرور۔ این ڈی ایم اے اس ٹسٹ کو الرٹ سسٹم کی تاثیر کا جائزہ لینے اور کسی بھی ممکنہ مسئلے کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ نے آج ہندوستان میں مختلف ٹیلی کام آپریٹرز پر بہت سے موبائل صارفین کو ایک ٹسٹ فلیش پیغام بھیجا ہے۔ یہ پیغام دوپہر 12 سے 12:44 کے درمیان سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کے ذریعے بھیجا گیا۔