ہنگامی راستہ انتہائی تنگ اور مقفل تھا : الفونس

   

مرکزی وزیر کے جے الفونس نے منگل کو کہاکہ درپت پیلس ہوٹل میں جہاں آگ لگنے سے 17 افراد فوت ہوگئے ہیں، کسی حادثے سے بچ نکلنے کے لئے مقرر ہنگامی راستہ انتہائی تنگ اور مقفل تھا۔ مرکزی وزیر نے وسطی دہلی کے قرول باغ میں واقع اس ہوٹل کا معائنہ کیا اور کہاکہ اُنھیں یقین ہے کہ ہوٹل کی طرف سے ضابطوں کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ ہوٹل میں آرائش کے لئے بڑے پیمانے پر چوبی کام کیا گیا تھا جو تیزی کے ساتھ آگ پھیلنے مددگار ثابت ہوا۔ الفونس نے کہاکہ ایمرجنسی دروازہ تک اگر کوئی پہونچے تو بھی پہنچنے کا کوئی امکان نہیں تھا کیوں کہ یہ دروازہ پہلے تو بہت تنگ اور اوپر سے مقفل تھا۔