بڈاپسٹ : ہنگری میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک گاڑی کے حادثے میں 7افراد ہلاک جبکہ 4دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کے ڈرائیور نے ہنگری اور سربیا کے ایک سرحدی گاؤں میں پولیس سے بچنے کی کوشش کی اور تیز رفتاری کے باعث یہ گاڑی ایک دکان سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مرنے اور زخمی ہونے والے تارکین وطن کا نام یا ان کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔