ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی طرف سے ترکیہ اور صدر اردغان کی تعریف

   

واشنگٹن : ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی طرف سے ترکیہ اور صدر اردغان کی تعریف کی گئی ہے۔اوربان نے امریکہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔وکٹر اوربان نے کہا کہ ترکیہ نے یوکرین میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک ناگزیر اداکار کا رول ادا کیا ہے اور صدراردغان واحد کامیاب سیاستدان ہیں جو روس اور یوکرین کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں۔اوربان نے یاد دلایا کہ ان کے ملک نے یورپی یونین کی مدت صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے یوکرین، پھر روس اور چین کا دورہ کیا۔ان رابطوں کو “امن مشن” قرار دیتے ہوئے اوربان کہا کہ انہوں نے واشنگٹن میں اپنے رابطوں کے دوران صدراردغان سے ملاقات کرکے اس مشن کو جاری رکھا ہے۔