ہوا میں 6 فٹ سے بھی زیادہ دور جاسکتا ہے کورونا وائرس

   

واشنگٹن : امریکہ میں جاری نئی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا میں 6 فٹ سے زیادہ دوری تک جاسکتا ہے۔ اس کے مطابق لوگ سانس کے بہت کم قطروں اور ایروسولائزڈ ذرات
(aerosolized particles )
یا سیدھے چھینٹوں، اسپرے یا آلودہ ہاتھوں سے منھ، ناک یا آنکھ کو چھونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس طرح ہوا میں 6 فٹ سے بھی زیادہ دور جاسکتا ہے کورونا وائرس۔یو ایس سنٹر فار ڈسیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اپنی گائیڈ لائنس میں یہ انکشاف کیا ہے۔ اس کے مطابق لوگ سانس کے بہت کم قطروں اور ایروسولائزڈ ذرات یا سیدھے چھینٹوں، اسپرے یا آلودہ ہاتھوں سے منھ، ناک یا آنکھ کو چھونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق ہوا میں سانس لینے والی بہت چھوٹی بوندیں اور
(aerosolized particles)
ہوتے ہیں جن میں وائرس ہوتے ہیں۔ وائرس کے پھیلنے کا خطرہ تین سے چھ فٹ کے اندر سب سے زیادہ ہوتا ہے جہاں ان بہت ہی کم بوند اور
(aerosolized particles )
اس سے زیادہ دوری تک بھی جا سکتے ہیں۔تاہم یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ وائرس بڑے پیمانے پر گھر کے اندر ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ اس کے مطابق ان نشریاتی واقعات میں ایک متاثر شخص گھر میں کچھ وقت جیسے 15 منٹ سے زیادہ اور کچھ معاملات میں گھنٹوں کیلئے انفیکشن پھیلا سکتا ہے جس سے ہوا میں وائرس 6 فٹ سے زیادہ کے فاصلے پر موجود لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ اور کچھ معاملات میں متاثر شخص کے فورا بعد اس جگہ سے گزرنے والے لوگوں میں انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ لینسیٹ میگزین میں اپریل میں شائع ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بات کو ثابت کرنے کے مضبوط ثبوت ہیں کہ کووڈ۔19 وبائی مرض کیلئے ذمہ دار سارس کوو۔2 وائرس بنیادی طور پر ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے۔ برطانیہ، امریکہ اور کناڈا سے تعلق رکنے والے چھ ماہرین کے اس تجزیہ میں کہا گیا ہیکہ بیماری علاج و معالجہ سے متعلق اقدامات اس لئے ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ وائرس بنیادی طور پر ہوا سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں واقع کول راڈو باؤلڈیر یونیورسٹی کے جوس لوئی جمین جے نے کہا کہ وائرس کے ہوا کے ذریعہ سے پھیلنے کے مضبوط ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر صحت کی ایجنسیوں کیلئے یہ ضروری ہیکہ وہ اس وائرس کے پھیلاؤ کے سائنسی ثبوت کو قبول کریں تاکہ وائرس کے ہوا میں پھیلاؤ کو کم کرنے پر توجہ دی جاسکے۔