کویت سٹی : سوشل میڈیا پر کویتی طیارے میں سوار نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کا ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے۔ یہ واقعہ لندن سے کویت آنے والی کویتی پرواز میں پیش آیا۔ویڈیو میں طیارے میں سوار نوجوانوں کے درمیان لڑائی دکھائی دے رہی ہے۔اس میں مسافروں کی چیخیں اور بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ مسافروں نے جھگڑنے والے افراد کو لڑائی سے روکنے کی کوشش کی مگر اس کا فائدی نہیں ہوا۔گردش کرنے والے کلپس کے مطابق یہ لڑائی جمعہ کو ہوئی ہے تاہم اس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق ایک طرف دو کویتی نوجوانوں اور ایک غیر ملکی کے درمیان کسی بات پرلڑائی ہوئی۔مسافروں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ لڑائی کی وجہ سے جہاز کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا۔