ہوم لون پر ایس بی آئی کی پروسیسنگ فیس میں چھوٹ

   

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے آج مانسون دھماکہ آفر کا اعلان کیا جس کے تحت ہوم لونس پر پروسیسنگ فیس 100 فیصدی معاف کی جائے گی۔ یہ موجودہ پروسیسنگ فیس 0.40 فیصد کے مقابل قابل لحاظ کٹوتی ہے۔ ہوم لون کسٹمر کو محدود مدت کیلئے اس پیشکش سے قابل لحاظ فائدہ ہوگا۔ مانسون دھماکہ آفر 31 اگست 2021ء تک کیلئے کارکرد ہوگا۔ ہندوستان کے اس سب سے بڑے کمرشیل بینک نے یہ بھی اعلان کیا کہ ’’یونو ایپ‘‘ کے ذریعے ہوم لون کی درخواست دینے پر 5 اساسی پوائنٹس (0.05 فیصد) کی رعایت دی جائے گی۔