حیدرآباد :۔ جی ایچ ایم سی کے ہیتھ ونگ نے کووڈ 19 سے معمولی طور پر متاثرہ ایسے افراد کو سیلف کیئر کٹس کی تقسیم شروع کی ہے جو ہوم کورنٹائن میں ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے ہیلتھ ونگ کے ایک سینئیر آفیسر نے بتایا کہ سیلف کیئر کٹ پیراسیٹامول ، بی کامپلکس ، وٹامن سی گولیاں ، ہینڈ سینیٹائزر ، ہاتھوں کے دستانے اور چہرہ کے ماسک پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے ایسے مریض جو ہاسپٹل میں ہیں انہیں کٹ نہیں دی جائے گی کیوں کہ کٹ میں ڈاکٹرس کی تجویز کردہ ادویات نہیں ہیں ۔ ایسی ادویات صرف ہاسپٹل میں شریک مریضوں کو دی جاتی ہیں ۔ آفیسر نے مزید بتایا کہ زیادہ تر کٹس یوسف گوڑہ ، سیری لنگم پلی ، پٹن چیرو اور چندا نگر میں تقسیم کیے گئے ہیں ۔۔