ہوم گارڈ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک رشوت خور ہوم گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ ایک مقدمہ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ حوالے کرنے کے نام پر ہوم گارڈ ناگیش نے 40 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا۔ گاندھی ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر کے نام کو استعمال کرتے ہوئے رقم ڈاکٹر تک پہنچانے اور اس رقم میں ڈاکٹر کے حصہ کو بھی شامل بتایا۔ اطلاع کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے جال بچھا کر ہوم گارڈ ناگیش کو پکڑ لیا۔ 35 ہزار روپئے رشوت کی رقم لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ناگیش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس نے 5 ہزار روپئے رقم پہلے حاصل کرلی تھی۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں ناگیش کے ساتھ مزید افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے اور اے سی بی تحقیقات کررہی ہے۔ع