نئی دہلی۔ ابتدائی لمحات میںایکس پر زمبابوے کے کرکٹر ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی اطلاع دینے کے بعد، ان کے سابق ساتھی ہینری اولونگا نے بعد میں دوسری تازہ پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ کرکٹ لیجنڈ اسٹریک زندہ ہے۔اولونگا نے اپنی نئی پوسٹ میں کہا کہ اسٹریک کی موت کی افواہیں بہت مبالغہ آرائی پر مبنی تھیں اور انہوں نے ان سے سنا تھا۔ میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی افواہوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ میں نے ابھی ان سے سنا ہے۔ تھرڈ امپائر نے انہیں واپس بلایا ہے۔ وہ زندہ ہیں، اولونگا سین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پر ایک پوسٹ میں کہا۔ انہوں نے واٹس ایپ پر اسٹریک کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ بتایا گیا تھا کہ اسٹریک جنوبی افریقہ میں اس بیماری کی تشخیص کے بعد زیر علاج تھے جسے دوستوں اور قریبی لوگوں نے بڑی آنت اور جگرکے کینسر سے تعبیر کیا تھا۔یہ آج کے اوائل میں اولنگا کی پوسٹ تھی، جسے اب حذف کر دیا گیا ہے جس میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی تھی ۔ ہیتھ اسٹریک کے قریبی سمجھے جانے والے “ذرائع” کے حوالے سے افواہوں اور پیغامات کا آغازکیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی عالمی کرکٹرز اپنے غم کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا استعمال کیا ۔ افسوسناک خبر آرہی ہے کہ ہیتھ اسٹریک چل بسے۔ اسٹریک زمبابوے کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، جنہوں نے 65 ٹسٹ اور 189 ونڈے میچوں میں 4933 رنزبنائے اور تمام فارمز میں 455 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کے سابق کپتان اپنے ملک کے پہلے کرکٹر تھے جنہوں نے ٹسٹ میں 1000 رنز بنائے اور 100 وکٹیں حاصل کیں، اسی طرح ونڈے میں 2000 رنز اور200 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب بھی ٹسٹ اور ونڈے دونوں میں زمبابوے کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔وہ اپنے دور میں بڑی ٹیموں کے اسٹار کھلاڑیوں کیخلاف بھی کامیاب رہے تھے۔