سڈنی۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوزہیزل ووڈ نے بین الاقوامی وکٹوں کی اپنی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔جوز ہیزل ووڈ نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری کا سنگ میل ہندوستان کے خلاف جاری تیسرے ٹسٹ کی پہلی اننگزمیں ہندوستانی ٹیم کے اوپنر روہت شرما کو شکار بناکر عبور کیا، وہ اب تک ٹسٹ میں 303، ونڈے میں88 اور ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،جمعرات کو ان کی 30 ویں سالگرہ بھی تھی۔خیال رہے آسٹریلیا کی جانب سے 300یا اس سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن، گلین میک گرا، نیتھن لیون،ڈینس للی،میچل جانسن،بریٹ لی کے بعد جوش ہیزل ووڈ ساتویں بولر بن گئے ہیں۔