خرطوم۔ 31 مئی (یو این آئی) سوڈان کو انٹرنیشنل کوآرڈینیشن گروپ (آئی سی جی) سے ہیضہ کی 29 لاکھ ٹیکے موصول ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع سوڈان کی وزارت صحت نے جمعہ کو دی۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں ہیضہ کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان اس سے بچاؤ کے لیے ٹیکے کی 29 خوراکیں موصول ہوئی۔ خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں ہیضہ کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ سوڈان میں اس وقت ہیضہ کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر ہیضہ کی ویکسین کی کل29 لاکھ پانچ ہزار 400 خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے تعاون سے ویکسین کی فراہمی پر بین الاقوامی رابطہ گروپ (آئی سی جی) نے عطیہ کی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ مشرقی شہر پورٹ سوڈان میں موصول ہونے والی ویکسین کو خرطوم پہنچایا جائے گا، جہاں آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع ہونے والی ہے ، جس میں ایک سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔