ہیلت سروے اندرون دس دن مکمل کریں

   

نظام آباد میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت ، جائزہ ا جلاس کا انعقاد

نظام آباد: ضلع کلکٹر نے پرگتی بھون میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقاد عمل لایا اس موقع پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے ہر ایک پرائمری ہلیت سنٹر کے حدود میں آشا ورکرس کے ذریعہ گھر گھر سروے کرنے کی ہدایت دی انہوں نے ویکسینیشن، ایچ آئی وی، جذام، تپ دق، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کینسر، ڈائیلاسز، تھیلیسیمیا وغیرہ جیسے امراض کے مسائل میں مبتلا افراد کی تفصیلات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی معذورین حاملہ خواتین وغیرہ کے اعداد شمار اے این ایم کے ذریعے مقررہ پروفارما کے مطابق ڈیٹا انٹر ی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سروے کو درست طور پر کرنے ایک ہفتہ یا دس دن میں مکمل کرنے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ متنازعہ اراضی کے ریکارڈ کی بنیاد پر سروے کریں اور تنازعات کے جلد حل کے لیے پہل کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر، لوکل باڈیز ایڈیشنل کلکٹر چترمشرا، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سدرشنم، ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرتیماراج ودیگر موجود تھے ۔