حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : نیشنل سنٹر فار فائر اینڈ سیفٹی انجینئرنگ حیدرآباد نے حکومت ہند کے سرٹیفائیڈ ہیلت سنیٹری انسپکٹر ، سیفٹی آفیسر اکوپیشنل ہیلت سیفٹی ، انڈسٹریل سیفٹی اور انوائرنمنٹ سیفٹی ڈپلومہ کورسیس میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کئے ہیں۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے 10+2 کامیاب ، ڈگری ، پی جی امیدوار آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ کورسیس کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد ایک امتحان منعقد کیا جائے گا اور سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ اس میں امیدواروں کے لیے ہیلت سینیٹری انسپکٹر ، سیفٹی سپروائزر ، سیفٹی آفیسر اور سیفٹی ایگزیکٹیو جیسے جابس کے مواقع ہوں گے ۔ امیدواروں کو کارپوریٹ ہاسپٹلس ، فارما سیوٹیکل انڈسٹری ، اسٹار ہوٹلس ، ایرپورٹس ، ہیلت کیر انڈسٹری وغیرہ میں اچھے مواقع حاصل ہوں گے ۔ یہ کورسیس کرنے والے امیدواروں کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک بھی ملازمت کے اچھے مواقع حاصل ہوں گے ۔ اس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے ۔ درخواست ویب سائٹ ncttindia.com پر آن لائن داخل کی جاسکتی ہے ۔ فون نمبر 9701496748 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔