پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر ملگ اور راجنا سرسلہ اضلاع کا انتخاب ، 9.15 کروڑ کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : محکمہ صحت نے آئندہ ماہ دسمبر سے ریاست کے دو اضلاع راجنا سرسلہ اور ملگ میں ہیلت پروفائیل پروگرام کا تجرباتی آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ضرورت کے مطابق اشیاء کی خریدی کے لیے پہلے مرحلے میں حکومت نے 9.15 کروڑ روپئے کی اجرائی کی منظوری دی ہے ۔ اشیاء اور آلہ جات کی خریدی کے لیے عہدیداروں کی جانب سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ایک طرف مختلف ٹسٹوں کے لیے جہاں آلہ جات خریدے جارہے ہیں وہیں دوسری طرف ٹسٹوں کے تربیتی پروگرامس کا بھی اہتمام کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی جارہی ہے ۔ دونوں اضلاع کے ہر گاؤں میں ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے 18 سال مکمل کرنے والے ہر بالغ شہری کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے ہر شہری کا ڈاٹا تیار کیا جائے گا ۔ بخار ، خون کی کمی ، شوگر و دیگر ٹسٹ گھر کے پاس کیے جائیں گے ۔ ای سی جی جیسے ٹسٹوں کے لیے انہیں پرائمری ہیلت سنٹرس طلب کیا جائے گا ۔ ہر شہری کو ایک یونیک آئی ڈی دیا جائے گا ۔ اس آئی ڈی میں صحت سے متعلق تمام معلومات آن لائن میں دستیاب رکھے جائیں گے ۔ یونیک آئی ڈی دستیاب ہونے کی وجہ سے ہر شہری کے صحت کی تمام تفصیلات کا کہیں سے بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اور کسی بھی بیماری کے بارے میں ڈاکٹرس آن لائن میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔ ن