ہیلی کاپٹر خریداری مقدمہ ،کرسچین مائیکل کی عدالتی تحویل میں اضافہ

   

روم ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج انتہائی اہم شخصیات کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر کی خریداری کے سودے میں ملزم کرسچین مائیکل کی عدالتی تحویل میں ایک دن کی توسیع کردی۔ خصوصی جج اروند کمار نے انہیں اس سودے کے سلسلہ میں عدالت کی تحویل میں دیا تھا۔ مائیکل جو دبئی میں مقیم ہیں، اس فیصلہ کے خلاف اپیل کررہے ہیں۔ انہیں گذشتہ سال 22 ڈسمبر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔ وہ مبینہ طور پر تین درمیانی افراد میں سے ایک ہیں جن کے خلاف اس مقدمہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ دیگر دو ملزمین میں گائیڈو اشکے اور کارلو بورونا شامل ہیں۔ فی الحال کرسچین مائیکل ہندوستان کے شہر نئی دہلی کی جیل میں عدالتی تحویل میں ہے کیونکہ ان کی حیثیت زیردریافت قیدی کی ہے۔ ان کے خلاف حسب معمول سختی کا سلوک جاری نہیں ہے۔