نئی دہلی۔ بی سی سی آئی نے راہول جوہری کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمانگ امین کو اپنا عبوری سی ای او مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ جوہری نے گذشتہ سال دسمبر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن بورڈ نے اب ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ وہ اس عہدے کے لئے موزوں فرد ہیں اور جوہری سے کہیں زیادہ ان کا تعاون بی سی سی آئی میں ہے۔
