رانچی: جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بنیں گے ۔ چمپائی سورین کی جانب سے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو چیف منسٹر کے طور پر اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد انہوں نے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کی جانب سے حمایت کا خط بھی گورنر کو سونپا ہے ۔ گورنر نے ہیمنت سورین کو کل 10 بجے تک حلف برداری کی اطلاع دینے کی بات کہی ہے