نیویارک : ہیٹی میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی نرس اور اس کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کو جمعرات کی صبح اغواء کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ہیٹی میں 2 امریکی شہریوں کے اغواء کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہیٹی کے حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطہ میں ہیں اور ان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ رپورٹس کے مطابق نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی نرس ایلکس ڈورسین ایک این جی او کے ساتھ مل کر ہیٹی کے لوگوں کے لیے طبی خدمات فراہم کر رہی تھی۔