ناگولا : ہیٹی میں گروپس کے درمیان لڑائی میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پورٹ-او-پرنس کے جنوبی علاقے میں دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا۔ان واقعات میں دونوں فریقین کے 10 ارکان ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی نقل مکانی تنظیم (IOM) کے اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 مارچ کے درمیانی عرصے میں گروپس کی پْر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے 16 ہزار 947 افراد کو دارالحکومت میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔
الشباب کے خلاف آپریشن
30 دہشت گردہلاک
موغا دیشو : صومالیہ میں الشباب دہشت گردتنظیم کے خلاف فضائی آپریشن میں 30 دہشت گردمارے گئے۔ صومالی فوج کے مطابق، ملک کے زیریں شابل نامی علاقے میں الشباب کے خلاف آپریشن کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اس فضائی آپریشن میں الشباب کے 30 دہشت گردمارے گئے ہیں۔صومالی صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ الشباب کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشنز جاری رہیں گے۔