نئی دہلی ۔ 3 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قیادت اننت کمار ہیگڈے سے ناراض ہے کیونکہ وہ وقفہ وقفہ سے پارٹی کو پریشانی میں مبتلا کررہے ہیں ۔ اس مرتبہ گاندھی جی کی تحریک آزادی پر سوال اُٹھاتے ہوئے اُنھوں نے اپوزیشن کو ایک اور موقع فراہم کیا۔ ذرائع نے کہاکہ پارٹی نے اُن کو اپنے ریمارکس کیلئے غیرمشروط معذرت خواہی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔