یاترا پر پابندی کا معاملہ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے حکومت کو ہدایت دی ہے۔ جنگاؤں ضلع میں بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی اور بنڈی سنجے کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ بی جے پی نے پولیس کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں لنچ موشن پٹیشن داخل کی۔ چیف جسٹس اوجل بھویاں کی زیر قیادت بنچ نے آج سہ پہر اس درخواست کی سماعت کی۔ بنڈی سنجے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے نہ صرف یاترا کو روکنے کی ہدایت دی ہے بلکہ بعض مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یاترا کی صورت میں امن و ضبط کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پولیس کے وکیل کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے بنڈی سنجے پر مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ر