حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے یادادری مندر کی تعمیر اور تزئین نو کیلئے صنعتی اداروں کی جانب سے عطیات کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ انفرا پراجکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی جانب سے ایک کروڑ 16 لاکھ روپئے کا چیک وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کے حوالے کیا گیا۔ کمپنی کے ایگزیکیٹو ڈائرکٹر روی ورما نے یہ چیک حوالے کیا۔ کے ٹی آر نے مندر کی تعمیر کیلئے خانگی کمپنی کے فراخدلانہ عطیہ کی ستائش کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی گنیش گپتا اور کمپنی کے دیگر ذمہ دار موجود تھے۔ ر