یادو کو پانچویں مقام پر بیٹنگ کرنا چاہئے :شاستری

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں سوریاکمار یادو کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کی حمایت کی ہے۔سوریا نے ابھی تک ٹسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو میچوں کے لیے ٹسٹ اسکواڈ میں ان کا انتخاب زیادہ ترٹی20 میں ان کی انتہائی متاثر کن کارکردگی کی وجہ سے ہوا۔کمر کی تکلیف کی وجہ سے شریاس ایر کیمقام پرسوریاکمار پانچویں نمبر پر بیٹنگ موزوں قرار دیا جا رہا ہے ۔