بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے آج نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی دفتر میں ‘وزیر اعلیٰ کونسل’ کی میٹنگ کے دوسرے دن آج نائب وزرائے اعلیٰ جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا کے ساتھ شرکت کی۔مرکزی بی جے پی دفتر میں دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت اور بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی خصوصی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوسرے دن آج وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا کے ساتھ شرکت کی۔