لاہور ۔31 ڈسبمر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے نئے اورممکنہ کپتان کے لئے یاسر شاہ کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے جبکہ پی سی بی نے موجودہ کپتان سرفراز احمد پراعتماد کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹسٹ کے موجودہ کپتان سرفراز احمد سے کپتانی واپس لے لئے جانے کا امکان ہے جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ سرفراز احمد دورہ جنوبی افریقہ کے اختتام پر خود کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیں۔ سرفراز احمد کی جانب سے کپتانی چھوڑے جانے پر اسپنر یاسر شاہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ دورہ جنوبی افریقہ کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد پاکستانی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنی بیٹنگ فارم سے محروم ہوگئے ہیں اور ایک وقت میں اپنی بہترین بیٹنگ کے لئے مشہور سرفراز احمد اس وقت اپنے بیٹ سے کوئی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ 31 سالہ سرفراز احمد اب تک بطور کپتان 11 ٹسٹ میچوں کی 19اننگز میں محض25.33 کی اوسط سے456 رنز اسکورکئے ہیں، جن میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں اوران میں سے بھی دو نصف سنچریاں آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹسٹ میں ا سکور کی۔