یدی یورپا کابینہ میں توسیع ، 7 وزراء کا حلف

   

بنگلورو: طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے 17 ماہ پرانی اپنی کابینہ میں چہارشنبہ کو توسیع کرتے ہوئے 7 وزراء کو شامل کیا جبکہ انہوں نے وزیرآبکاری ایچ ناگیش کو وزارت سے ہٹا دیا۔ آج کی کابینی توسیع بی جے پی میں ناراضگی کا موجب بن گئی کیونکہ بعض ایم ایل ایز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ ایم ایل سیز کو وزیر بنایا جارہا ہے جنہیں عوام نے منتخب نہیں کیا۔ اضلاع بنگلورو اور بلگاوی سے سب سے زیادہ وزراء ہیں اور دیگر اضلاع کی کابینہ میں مناسب نمائندگی نہیں ہے۔ ناراض عناصر نے کہا کہ کابینی توسیع کے عمل میں سینیاریٹی یا پارٹی کیلئے قربانی کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔