یروشلم ہماری ریڈ لائن، مکمل جنگ بندی ہونی چاہیئے :اردغان

   

ریاض: ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ یروشلم ہماری ریڈ لائن ہے، ہمیں غزہ میں مختصر وقفہ نہیں بلکہ فوری اور مکمل جنگ بندی چاہیے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے سربراہوں نے فوری طور پر جنگ بندی اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ یروشلم ہماری ریڈ لائن ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع کا پائیدار حل نکالنے کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس منعقد ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں چند گھنٹوں کے وقفے کی ضرورت نہیں ہے اس کے بجائے ہمیں مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر غیرمشروط جنگ بندی کی جائے۔ غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے اور اس کو حق دفاع یا دیگر دعووں کے ذریعہ جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے بند ہونے چاہیئے ۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غیرمعمولی نسل کشی کا سامنا ہے اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔