ممبئی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خانگی شعبہ کا پریشانی سے دوچار قرض دہندہ
“Yes Bank”
کو جمعرات کو شام دیر گئے آر بی آئی نے مخصوص پابندیوں کے تحت ڈال دیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے اِس بینک سے رقومات نکالنے کی حد مقرر کرتے ہوئے ماہانہ فی کھاتہ 50 ہزار روپئے مقرر کئے ہیں۔ آر بی آئی نے اِس سلسلہ میں بورڈ کے فیصلہ کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈپازیٹرس کے مفاد کے تحفظ کے لئے حکومت کے ساتھ مشاورت میں کیا گیا۔