یشونت پور ۔ ٹا ٹا نگر ایکسپریس کی پینٹری کار میں آگ لگنے کا واقعہ

   

امراوتی ( اے پی ) 5 مارچ ( پی ٹی آئی ) یشونت پور ۔ ٹاٹا نگر ایکسپریس کی پینٹری کار میں مشرقی گوداوری کے گولا پرولو کے مقام پر منگل کی صبح ابتدائی ساعتوںمیں آگ لگ گئی ۔ اس کے نتیجہ میں ٹرینوں کی آمد و رفت راجمنڈری ۔ وشاکھاپٹنم سیکشن پر متاثر ہوئی ۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے وجئے واڑہ کے حکام نے کہا کہ آگ کو دوسرے کمپارٹمنٹس تک پھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا کیونکہ آگ لگنے کے چند منٹ میں پینٹری کار کو منسلکہ بوگیوں سے الگ کردیا گیا تھا ۔