یلاریڈی :۔ مستقر آر ٹی سی بس اسٹانڈ جو عرصہ سے خستہ حال ہوئے موسم بارش میں چھت سے پانی ٹپک کر بوسیدہ ہوچکا ہے جس سے خطرہ بھی لاحق ہے ۔ بار بار توجہ دلائے جانے پر عوامی نمائندوں نے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے چار کروڑ روپئے سے جدید تعمیرات کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے خستہ حال بوسیدہ بس اسٹانڈ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ان دنوں ضلع مستقر کی جدید کلکٹر آفس عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے ریاستی وزیراعلی مسٹر چندرشیکھرراو نے یلاریڈی میونسپل کو 25 کروڑ روپئے مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے منظور کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس 25 کروڑ فنڈ سے مقامی رکن اسمبلی مسٹر سریندر کی اجازت کے ساتھ چار کروڑ روپئے جدید بس اسٹانڈ عمارت کیلئے مختص کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور بہت جلد تعمیرات کام بھی آغاز کیا جائے گا ۔
