یلاریڈی تالاب کٹہ کی شاہراہ مرمت کا معائنہ

   

تین کروڑ 54 لاکھ روپئے فنڈ سے کام جاری

یلاریڈی /14 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے بڑے تالاب کٹہ کی HMB شاہراہ کا مرمتی کام ان دنوں جاری ہے ۔ جس کا مقامی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے دورہ کرکے معائنہ کیا اورمحکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں کو کام جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ریاستی وزیر اعلی نے تین کروڑ 54 لاکھ روپئے کا خصوصی فنڈ جاری کیا ہے ۔ عرصہ دراز سے مسافرین کو پیش آرہی دشواریوں کو دور کرنے نمائندگی کرنے پر وزیر اعلی نے سنجیدگی کا اظہار کرکے فنڈ منظور کرنے سے یہ کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں کو عمدہ طریقہ سے کام کرنے کے احکام دئے ۔ تالاب سے متصل 47 آبی ڈسٹریبیوٹرس کو بھی مرمت کرکے سدھارنے کے محکمہ آبپاشی عہدیادروں کو احکام دئے ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے بڑے تالاب کے کٹہ کا پیدل دورہ کرکے تمام علاقہ و شاہراہ کا معائنہ کیا ۔ خطرہ سے بھری شاہراہ اب کچھ دنوں میں مسافرین کیلئے آسان ہونے جارہی ہے ۔ اس موقع پر یلاریڈی میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا ، محکمہ آر اینڈ بی ، ڈی ای مسٹر نارائنا ، محکمہ آبپاشی ڈی ای ای مسٹر وینکٹیشورلو ، انچارج آر ڈی او مسٹر وینکٹش دوترے ، قائدین میں نرسملو ، پرشانت ، محمد عمران ، ساجد بیگ ، شیخ مجیب الدین ، محمد شریف اور دوسرے موجود تھے ۔