یلاریڈی ۔ منڈل رام ریڈی کے کناپور علاقہ میں غریب و مستحق خاندانوں میں کلیان لکشمی و شادی مبارک کے رقمی چیکس تقسیم کئے گئے ۔ رکن اسمبلی نے 29 غریب خاندانوں کو جملہ 29 لاکھ تین ہزار 364 روپئے کے چیکس حوالے کئے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے تمام 29 خواتین کو ایک عدد ساڑی تحفہ کے طور پر تقسیم کی ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے یلاریڈی مستقر پر کیمپ آفس میں منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ سے تعلق رکھنے والے لنگم حکومت کی جانب سے فی کس 66000/- روپئے منظور ہونے پر ایک لاکھ 32 ہزار روپئے کے چیکس تقسیم کئے ۔