یلاریڈی ۔ تحصیلدار سدھاکر جو ضلع ناگر کرنول سے تبادلہ پر آئے ایک ہی دن میں کل رات کو تحصیل آفس سے متصل ریونیو گیسٹ ہاوز میں اپنے آفس کے وی آر اے سائیلو کے ساتھ مل کر شراب نوشی کرتے ہوئے صحافیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تعجب تو اس بات کا ہے کہ تحصیلدار سدھاکر اپنے عہدہ کا جائزہ لئے صرف ایک ہی دن میں اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ تحصیلدار رات کو ہی گیسٹ ہاوز کے بیڈروم میں رکھی شراب کی بوتل اور دیگر کھانے کی اشیا سامنے رکھ کر ہی شراب نوشی نہ کرنے کی صفائی دے رہے تھے جبکہ تحصیلدار نشہ میں دھت پائے گئے۔ اس خبر راتوں رات میڈیا میں پھیل گئی اور ٹی وی چیانلوں پر نشر تک کردی گئی۔