یلاریڈی سرکاری دواخانہ کا معائنہ ، کلکٹر کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی :۔ ضلع کلکٹر مسٹر جیتش وی پاٹل نے ضلع بھر میں ویکسین دینے کا کام صد فیصد مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ، انہوں نے یلاریڈی سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی اور ویکسین سنٹر کا معائنہ کیا بعدازاں ڈاکٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 60% فیصد عوام کو ویکسین دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے ہر فرد کو ویکسین لینے کی صلاح دی ۔ صحت سے متعلق کچھ بھی مسائل ہوں پھر بھی ویکسین لینی ضروری ہے ۔ ویکسین لینے سے کسی طرح کا کوئی مضر اثر مرتب نہیں ہوگا ۔ ضلع کلکٹر نے مقامی تحصیل آفس کا معائنہ کر کے دھرانی پورٹل کی تنقیح کی اور کسانوں کو کوئی مشکل نہ ہونے دینے رجسٹریشن کر نے کی ہدایت دی ۔ زیرالتوا تمام کاموں کو جلد مکمل کرنے کو کہا ۔