یلاریڈی /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر موجود مدن موہن کانگریس پارٹی آفس پر 2 ستمبر کو بیروزگار نوجوان لڑکے و لڑکیوں کیلئے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تلنگانہ پی سی سی کانگریس پارٹی نائب صدر مدن موہن نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مدن موہن ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں محتلف کمیٹیوں کے نمائندے بے روزگاروں سے تفصیلات حاصل کرکے انہیں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔ 18 سال مکمل کرنے والے لڑکے و لڑکیاں اس جاب میلہ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ دسویں جماعت کامیاب بے روزگاروں سے لیکر انٹر ڈگری ITI ڈپلوما کرنے والے نوجوانوں کیلئے سنہری موقع رہے گا ۔ منتخب امیدوار کو کم از کم تنخواہ 8500 روپئے تا 25000 روپئے دی جائے گی ۔ منتخب امیدواروں کو جزوی تربیت بھی دی جائے گی ۔ اس جاب میلہ میں ٹاٹا ، اپولو فارمیسی ، ٹیلی پرفارمینس ، میڈیکل فارما ، میکانیکل ، مختلف قسم کے جملہ 20 کمنیوں کے نمائندے موجود رہیں گے ۔ بے روزگار نوجوان لڑکے لڑکیاں ملازمت کے خواہشمند 2 ستمبر کو ضروری تمام اسناد کے ساتھ کانگریس پارٹی آفس پر حاضر ہوں ۔